ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں نیشنل ہائی وے کی توسیع کے دوران مرڈیشور میں  اتی کرم دکانوں کو ہٹادیا گیا : اتی کرم داروں کا احتجاج

بھٹکل میں نیشنل ہائی وے کی توسیع کے دوران مرڈیشور میں  اتی کرم دکانوں کو ہٹادیا گیا : اتی کرم داروں کا احتجاج

Tue, 04 Dec 2018 21:07:02    S.O. News Service

بھٹکل:4؍ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں  قومی شاہراہ کی توسیع کولے کر قومی شاہراہ کنارے کی  دکانوں کونکال باہر کرنے کے بعد دکاندار جب متعلقہ جگہوں کے پیچھے موجودفاریسٹ زمین کو آتی کرم کرنے کی کوشش کی تو  محکمہ جنگلات نے اُسے بھی ناکام بنادیا جس کے بعد آتی کرم داروں نے محکمہ جنگلات کے آفسران کے روبرو سخت احتجاج کیا۔ واردات مرڈیشور کے بستی میں منگل کو پیش آئی۔

تعلقہ سے گزرنے والی قومی شاہراہ کی  فورلین تعمیر کاکام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ شاہراہ کے دونوں کناروں پر قبضہ جات کو ہٹانے کا کام بھی سرعت کے ساتھ کیا جارہاہے، ایسے میں اپنے گزارے کے لئے قومی شاہراہ کے کنارے کی زمینوں کو  اتی کرم کرتے ہوئے دکانات لگانے والوں کی زندگیاں درمیان میں ہی لٹک گئی ہیں اور وہ  نئی جگہوں کی تلاش میں ہیں۔ اس  دوران منگل کو شاہراہ کی توسیع کا کا م کرنے والی ٹھیکدار کمپنی آئی آر بی نے  بستی علاقے کی شاہراہ کنارے موجود دکانوں کو نکال باہر کیا  تو   دکانداروں نے   متعلقہ زمین کے پیچھے فاریسٹ علاقہ میں اپنی دکانوں کو منتقل کرکے ٹھکانہ تلاش کرلیا ۔

4dec11.jpg

واقعے کی  اطلاع جب فاریسٹ افسران کو ملی تو اے سی ایف بال چندر کی رہنمائی میں افسران جائے وقوع پہنچ گئے اورنئے باکڑوں اور  دکانوں کو فاریسٹ زمین سے ہٹادیا۔

اس موقع پر  افسران نے پڑوس کی اتی کرم زمین پر تعمیر کی جارہی ایک عمارت کو بھی منہدم کرکے نکال باہر کردیا۔ فاریسٹ افسران کے رویہ سے ناراض اتی کرم داروں نے فاریسٹ افسران  اور  عملہ کے ساتھ سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے  اُنہیں یہ کہتے ہوئے آڑے ہاتھ لیا کہ آفسران غریب دکانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔  اتی کرم داروں کا  الزام تھا  کہ ہم لوگ پچھلے 30برسوں سے یہاں جگہ کو  اتی کرم کرکے  اپنا اور اپنے گھروالوں کا پیٹ پال رہے تھے مگر آفسران نے  قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے باکڑوں کو نکال دیا ہے ۔

واقعے کی جانکاری ملتے ہی بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک جائے وقوع پر پہنچے اور اتی کرم داروں کی شکایات کو سماعت کیا۔ اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے اے سی ایف بال چندر نے کہاکہ ہم کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کا موقع  نہیں دیں گے۔ ہم نے کسی پرانے اتی کرم داروں کو نہیں ہٹایا ہے  اور نئے اتی کرم کو مطلق برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے اتی کرم داروں کو انتباہ دیا کہ  کسی  جنگلاتی زمین پر کوئی بھی نئی عمارت تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

4dec12.jpg


Share: